محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

میاں بیوی کی زندگی ایک مکمل مضبوط اور بااعتماد رشتہ ہوتا ہے خدارہ اسے شک بدگمانی سے کمزور نہ بنایا کریں..

.

اکثر میاں بیوی میں لڑائ جھگڑا کی سب سے بڑی وجہ شک اور بے اعتمادی ہے بلا وجہ الزامات لگانا رشتوں کو کھوکھلا کر دیتا ہے....


بیوی مرد کی محبت جیت کر پوری دنیا کی ملکہ بن جاتی ہے مگر جب مرد کا پیار نہ ملے تو بیوی اندر سے ٹوٹ کر رھ جاتی ہے کیونکہ شوہر اب اس کی زندگی ہے اسکی جستجو ہے اس کا مان اس کا بھرم ہے...مگر شوہر کی بےرخی بیوی کو زندہ لاش بنا دیتی ہے....


خدا گواہ ہے مجھے کئ عورتوں نے اپنے شوہر کی بےرخی اور ظلم کی داستان سنائیں .مجھے بار بار کہا کہ ایسی اور بھی پوسٹ لکھا کریں شاید ہمارے خاوند کو رھم آجاے😢😢..


ایک مقدس رشتے کو اس  طرح  پامال نہ کیا کریں بیوی تو اپنے پاپا کی معصوم کلی گڑیا کی طرح ہوتی ہے اس کو نہ مرجھایا کریں ....


اس رشتے میں سکون برکت نہ ہونے کی وجہ شوہر کا غیر عورتوں کی طرف میلان ہے اس لیے شادی کے وقت صالح نیک شوہر کا انتخاب کریں جو دین کے بارے میں جانتا ہو کیونکہ کل کو وہ آپ کے ساتھ ظلم کرنے سے پہلے لاکھ دفعہ سوچے گا..

خوبصورتی مال دولت کو ترجیح دے کر نادان عورتیں خود کو تباہ کردیتی ہے..


.نیک صالح غریب لڑکے سے شادی کر کے دیکھو تو سہی اگر زندگی کا لطف نہ آیا تو کہنا....

 میرا مقصد رشتوں میں صرف اخلاق والے اور نیک لوگوں کا انتخاب کریں...

لاہور سے ایک عورت نے میری پوسٹ پڑھ کر انباکس میں میسج کیا کہ میں سرکاری آفیسر ہوں میرا شوہر رنگ کا کالا اور بدصورت ہے مجھے سب عورتیں طعنہ دیتی ہیں خود اتنی حسین ہو اور شوہر بدصورت کسی کام کا نہیں غریب کیوں رہتی ہو اس کے ساتھ اب اس عورت نے ایسی بات کہی سونے کے حروف سے لکھنے کو جی چاہتا ہے 

..

کہا جوپیار محبت حوصلہ سہارا مجھے اس نے دیا وہ دنیا کا کوئ مرد نہیں دے سکتا

اسلیئے اصل چیز اپنائیت کا جذبہ خیال رکھنا محبت دینا ہے ....صرف ظاہری حسن مال دولت سب دھوکہ ہے.....

...

نیک خاوند کبہی غیر عورتوں کی طرف مائل نہیں ہوگا اس کی بیوی اس کی جنت ہے اور وہ جنت کو چھوڑ کر جہنم کے راستے پر کبھی نہیں چلے گا  اسی بات پر ایک قصہ ملاحظہ فرمائیں...👇👇👇


حضرت شیخ شاہ کرمانی رحمتہ اللہ علیہ کی صاجزادی کے لئے بادشاہ کرمان نے نکاح کا پیغام بھیجا۔ شیخ نے کہلا بھیجا کہ مجھے جواب کے لئے تین دن کی کی مہلت دیں۔۔۔


۔۔۔۔۔اس دوران وہ مسجد مسجد گھوم کر کسی صالح انسان کو تلاش کرنے لگے۔ ایک لڑکے پران کی نگاہ پڑی جس نے اچھی طرح نماز ادا کی اور دعا مانگی۔ شیخ نے اس سے پوچھا تمھاری شادی ہو چکی ہے؟۔۔


۔۔۔۔۔۔۔اس نے نفی میں جواب دیا۔ پھر پوچھا۔۔۔۔۔۔۔۔کیا نکاح کرنا چاہتے ہو؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لڑکی قرآن مجید پڑھتی ہے، نماز روزہ کی پابند ہے، خوبصورت پاکباز اور نیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہا بھلا میرے ساتھ کون رشتہ کرے گا۔ شیخ نے فرمایا۔ میں کرتا ہوں۔ لو یہ درہم، ایک درہم روٹی، ایک درہم کا سالن اور ایک درہم کی خوشبو، خرید لاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس طرح شاہ کرمانی نے اپنی دختر کا نکاح اس سے پڑھا دیا۔ لڑکی جب شوہر کے گھر آئی تو اس نے دیکھا پانی کی صراحی پر ایک روٹی رکھی ہوئی ہے۔ اس نے پوچھا یہ روٹی کیسی ہے؟


شوہر: یہ کل کی باسی روٹی ہے۔ میں نے افطار کے لئے رکھی ہے۔ یہ سن کر وہ غم زدہ ہونے لگی۔

شوہر: مجھے معلوم تھا کہ شیخ شاہ کرمانی کی دختر مجھ جیسے غریب گھر نہیں رک سکتی۔


لڑکی: میں تیری مفلسی کے باعث نہیں لوٹ رہی بلکہ اس لئے کہ خدا پر تمھارا یقین بہت کمزور نظر آ رہا ہے۔ بلکہ مجھے تو اپنے باپ پر حیرت ہے کہ انہوں نے تجھے پاکیزہ خصلت، عفیف اور صالح کیسے کہا جب کہ اللہ تعالٰی پر تمھارے اعتماد کا یہ حال ہے کہ روٹی بچا کر رکھتے ہو۔

نوجوان نے اس کی بات سنی تو کہا اس کمزوری پرمعذرت خواہ ہوں۔ لڑکی: اپنا عذر تم جانو! البتہ ایسے گھر میں میں تو نہیں رک سکتی جہاں ایک وقت کی خوراک جمع کر رکھی ہو۔ اب یا میں رہوں گی یا روٹی۔

نوجوان نے فوراً جا کر روٹی خیرات کر دی۔ اور ایسی درویش خصلت شہزادی کا شوہر بننے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

(روض الریاحین)

ایک وہ وقت تھا جب بیٹی کی شادی کے لئے کسی صالح نوجوان کا انتحاب کیا جاتا تھا

، اور اب وقت یہ آیا کہ اگر کسی نیک نوجوان کے لئے رشتہ جائے تو یہ کہہ کر رشتہ ٹھکرا دیا جاتا ہے کہ ”لڑکا مولوی ہے“۔

 کیا آج ہم دنیا کو دوست نہیں رکھتے؟ کیا ہم آخرت کو ترک نہیں کیے دیتے؟

 کیا آج رشتہ کے معاملہ میں ہماری ترجیحات بدل نہیں گئیں....??????


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔


مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]