محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

فیس بُک والوں نے لائک کے علاوہ پانچ مزید آپشن دے کر جہاں سہولت کی ہے وہاں کبھی کبھی جلد بازی، بے دھیانی یا مائوس کی اپنی اچھل کود کے باعث اس کے نقصانات بھی بھگتنا پڑتے ہیں۔ اب جیسا کہ میرے آدھ درجن سے زائد خاص احباب ناراض ہوچکے ہیں جس کی کچھ مثالیں پیش خدمت ہیں: 


٭ایک صاحب نے دولہا بنے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کی کہ میری شادی ہوگئی۔ اب یہاں ہونا تو لائیک یا وائو چاہئے تھا مگر کلک ہوگیا اینگری۔انہوں نے فوراً کال کی کہ بھائی میری شادی پر آپ کو کس بات کا غصہ آرہا ہے، کیا میری موجودہ بیوی سے تمہارا کوئی سابقہ چکر تو نہیں۔لاکھ صفائیاں دی مگر ایک کِلک نے رسوا کیا مجھے۔


٭ ایک لڑکی نے پوسٹ کیاکہ اس کے گریجویشن کا رزلٹ بہت شاندار رَہا ہے جو کہ اس کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس پر ہاہاہا کا آپشن کلک ہوگیا تو اِن باکس میں آکر صلواتیں سنادیں کہ آپ کو میری محنت پر شک ہے اسی لیے دانت نکال دیئے ہیں۔ جواب میں ہم نے لاکھ صفائیاں دی مگر ایک کِلک نے رسوا کیا مجھے۔


٭ایک اُبھرتی ہوئی اداکارہ نے بڑے فخر سے بریکنگ نیوز دی کہ وہ ایک فلم میں آئٹم سونگ کررہی ہیں جس میں پورے کپڑے پہن کر پرفارم کریں گی تو بے ساختہ آنسو بہاتا ہوا کارٹون کلک ہوگیا۔ اداکارہ نے تو ان باکس میں آکر تسلی دی کہ یہ سیاسی بیان ہے ہوگا وہی جو پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی ڈیمانڈ ہوگی، آپ تسلی رکھیں اور اپنے آنسو پونچھ لیں مگر کم بخت اس اداکارہ کے کسی نیم مُلا فین نے جینا حرام کردیا کہ مجھ جیسے دوزخی ہوتے ہیں جو ایک معصوم لڑکی کو اپنے مگر مچھ کے آنسوئوں سے گناہ کی طرف مائل کرتے ہیں۔ ہم نے لاکھ صفائیاں دی مگر ایک کِلک نے رسوا کیا مجھے۔


٭ایک دوست نے انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاعی پوسٹ لگائی کہ اُن کی اہلیہ کا انتقال پر ملال ہوگیا ہے اور میں نے اظہارِ ہمدردی میں آنسو بہانے والا مُنا اٹکانے کی بجائے وائو والے شرارتی بچے کو کِلک کردیا۔ یہاں دوست کی طرف سے تو کچھ نہیں کہا گیا البتہ دوست کے سالے نے قبرستان مجھ سے اس پر بڑی باز پرس کی کہ میری بہن کے مرنے پر تمہیں بڑی حیرت ہورہی ہے۔ جواب میں ہم نے لاکھ صفائیاں دی مگر ایک کِلک نے رسوا کیا مجھے۔😂😂


Follow my Twitter acccount 


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]