محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

مولانا عبدالقادر صاحب کا تعلق ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ،سے ہے

گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں وہ جنرل کونسل کی سیٹ پر جاۓنمازکاانتخابی نشان لےکرالیکشن لڑے اور ممبرمنتخب ہوۓ

مولاناعبدالقادر صاحب ایک انتہائ دین دار خاندان میں پیدا ہوۓ  مولانا کےدادا جان میاں محی الدین مرحوم بہت بڑےبزرگ گزرےہیں مولانا صاحب کےچچا مولانا عبدالرشید صاحب کانام کون نہیں جانتا

مولانا عبدالقادر صاحب اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں اور گھر کے واحد کفیل بھی

مولانا صاحب نےحفظ مکمل کرنےکےبعد اپنےمحلے کی مسجد میں امامت و مدرس کےفرائض ادا کرنا شروع کیے اور ساتھ ساتھ بالاکوٹ شہر میں عالمی کورس بھی کرتے رہے بالآخر ایک ایسادن آیا کہ آپ کا نام جید عالموں میں آیا

آپ نے اپنی مسجد میں فی سبیل اللہ قرآن بچوں کو پڑھایا اور آج تک یہی سلسلہ جاری ہے

مولانا عبدالقادر صاحب کا تقوہ اخلاق انداز گفتگو سے انسان بہت جلد متاثر ہو جاتا ہے 

انسانی ہمدردی خدمت خلق اہل علاقہ کی غم و خوشی میں ہمیشہ مولانا صاحب سب سے آگے ہوتے ہیں

بہت دفعہ میں نےدیکھا فوتگیوں پر جب تدفین کےبعد قبر پر مٹی کا گارھا بنا کر ڈالا جاتا ہے تو مولانا صاحب سفید کپڑوں کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ اپنے ہاتھوں سےگارھا اٹھا اٹھا کر قبر پر ڈال رہے ہوتے ہیں

مولانا صاحب گھر کے واحد کفیل اور گھر کےذمہ داری نبھانے والے ہیں تو اکیلےمگر پھر بھی ٹائم نکال کر اہل علاقہ کےدکھ درد میں برابر کے شریک رہتے ہیں جو کہ اکیلےانسان کےلیے اتنا آسان نہیں ہے

مولانا عبدالقادر صاحب نے ممبر منتخب ہو کر انتہائ کم فنڈز میں جو کام کرواۓ میں تو دیکھ کر دھنگ رہ گیا قوم کا پیسہ قوم پہ خرچ ہوتا صیح معنوں میں دیکھا

دعا ہے اللہ رب العزت مولانا کو عمردراز عطا فرماۓ اور اسی طرح اسی جذبے کے ساتھ ملک کی خوشحالی اور قوم کی فلاح کےکام جاری رہیں۔


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔


Muhammad Ashraf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]