سیل، بالاکوٹ کے گاؤں کھولیاں درویش آباد کا ایک محلہ ہے جو دریاۓ کنہار کے بالکل ساتھ ہے، یوں سمجھ لیجیئے دریاۓ کنہار کا کنارہ ہے
محلہ سیل کی زمین انتہائ سرسبز و شاداب ہے جس کی بنیادی وجہ اس جگہ فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، سیل ایک چھوٹا سا محلہ ہے جس کے گردنواع میں نلہ نکہ باڑی اور مانگپائ پاۓ جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ سب لوگ آپس میں رشتہ دار ہیں چونکہ ان سب لوگوں کا یہی پیدائشی علاقہ ہے۔
سیل کے تمام لوگ کھٹانہ گجر قوم سے تعلق رکھتے ہیں،،،، یہاں پر کئ بزرگ بھی گزر چکے ہیں، جن میں میاں محمد مبین اور پھر ان کے صاحبزادے میاں محمد امین مرحوم جو دین محمدﷺ کی صحیح معنوں میں پیروی کر کے تقوہ کی اس بنیاد پر پہنچے کہ اللہ لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دی۔
یہی وجہ ہے کہ لوگ آج ان کی اولادوں کی بھی ان بزرگوں کی نسبت سے قدر و احترام کرتے ہیں۔ اسی محلے میں ایک بزرگ باغ والے باوے کے نام سے گزرے ہیں جن کی اولاد میں سے ایک بہن اور ایک بہائ تھے میاں غلام قاسم مرحوم ۔ میاں غلام قاسم مرحوم کا واحد بیٹا تھا جو ان کی حیات میں ہی وفات پا گیا، پانچ بیٹیاں آج بھی حیات ہیں جبکہ دو وفات پا چکی ہیں۔
میاں غلام قاسم کی بہن کے ہاں یعنی باغ والے باوے کے نواسوں میں دو بھائ اور تین بہنیں شامل ہیں میاں عبدالقیوم اور میاں عبدالغفور۔ میاں محمد امین کے چار بیٹے تھے جن میں سے میاں غلام قاری اور میاں محی الدین وفات پا گے جبکہ میاں غلام نورانی اور میاں غلام جیلانی حیات ہیں۔
یاد رہے یہ خاندان گھنیلا شریف سے میاں جمال ولی سے تعلق رکھتا ہے۔
میاں ذین العابدین کا تعلق بھی سیل سے ہے، جو دم درود کرنے دور دراز تک جاتے ہیں۔
سیل میں مکئ گندم چاول سبزیوں کے ساتھ ساتھ ناشپاتی اخروٹ آڑو جاپانی املوک وغیرہ بھی پاۓ جاتے ہیں۔ سیل میں ایک چھوٹی سی مسجد بھی ہے
جو پہلے باغ والے باوے کے گھر کے پاس تعمیر تھی2005کے ذلزلہ میں شہید ہو گئ جس کے بعد اہل محلہ نے محلے کے درمیاں میں عارضی طور پر تعمیر کر دی۔ اور چند سال قبل پھر مسجد کو اہل محلہ نے مل کر مرمت کیا۔
سیل میں پینے کا پانی بھی وافر مقدار میں رہا ہے، جو نکہ داکھ پانی سے پائپ نصب کر کے لگایا گیا ہے، یہاں پر چند سال پہلے بجلی کی سہولت فراہم کی گئ ہے۔ اور سڑک ابھی تک سیل تک تو نہیں پہنچ سکی البتہ آدھی سڑک نکہ تک پہنچ چکی ہے جو موجودہ بلدیاتی نمائندے ممبر جنرل کونسل مولانا عبدالقادر کی کاوش سے بنائ گی ہے۔
بالاکوٹ کھولیاں درویش آباد سے متعلق ہر قسم کی معلومات کے لیے ہماری سائٹ کا وزٹ کیجیئے اگر آپ اپنے علاقے کے بارے میں یا کسی بزرگ کے بارے میں معلومات ہم سے شیئر کرنا چاہیں تو صدق دل سے ویلکم ہم آپ کی معلومات کو اپنی سائٹ اور گوگل کر اپلوڈ کریں گے
Muhammad Ashraf
واٹس ایپ نمبر 03455641735
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں