محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

اگر انڈیا اور پاکستان 2 پلئیر تھے تو پچھلے 10 سال سے انڈیا ہی کھیل رہا تھا جبکہ پاکستان ریت میں سر دھنسائے مار کھاتا جا رہا تھا۔۔آدھی دنیا بشمول انڈیا نے پچھلے 18 سال ہمیں  دہشتگردی کا شکار اور دہشتگردوں کا اسپانسر ملک بنائے رکھا۔۔بین الاقوامی محاذ پر ہم 70 ہزار جانیں دیکر 125 ارب ڈالر کا نقصان کروا کر بھی معتبر نہ ہو سکے۔۔۔افغانستان سے افریکہ تک پاکستانیوں کے پاسپورٹ مشکوک ٹھرتے جبکہ ترقی یافتہ ملکوں میں انٹری کے لیے گورے پاکستانی کے محلے داروں کے بھی کوائف کھنگالتے۔۔پچھلے 5 سال تو بالکل ہی ون سائیڈڈ تھے۔۔۔ہم دہشتگردی کو تو ہرا چکے تھے لیکن ہماری عزت اور وقار کے لیے نواز شریف نے اک لفظ، زرہ بھر کوشش نہیں کری۔۔یہ انڈیا کی جیت نہیں ہماری ہار تھی۔۔ہم انڈین آرمی افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سزا نہیں دے سکے۔۔۔بلکہ نواز شریف پاکستان میں  14 دھماکے کرنے والے اجیت دوول کا میزبان بن گیا۔۔۔۔۔۔۔۔


کچھ عرصہ پہلے انڈین سیاستدان نے نواز شریف کے گرد پانامہ کے تنگ ہوتے گھیرے پر بے چینی سے کہا کہ نواز شریف ہمارا ایسٹ ہے اور انڈین گورنمنٹ اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیوں نہیں کر رہی۔۔میاں صاب کی نالائقی اور غداری کی بدولت ہماری ٹریڈ سمٹ کر پاکستان تک محدود ہو گئی۔۔۔سعودیہ اور دبئی جیسے قابل اعتبار اور ایران جیسا ہمسایہ اکھٹے جمپ کر کے انڈیا کی منڈی میں جا گرے۔۔گلف میں رہنے والے لوگ بہتر جانتے ہیں آج گلف میں ٹوتھ برش سے نمک تک انڈین جا رہا ہے۔۔۔اور ساڈے میاں صاب قرض لیکر محلوں میں سانڈ پال رہے تھے۔۔۔آج اقتدار بدلا ہے۔۔تو جبر کا موسم بھی بدل گیا ہے۔۔۔۔۔


عمران خان کے 30 دنوں میں سفارتی محاذ پر اتنی کامیابیاں ہیں کہ چوروں کے 30 سال مٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔۔خان کی پرسنیلٹی خان کا ویزن اور خلوص پوری دنیا پر چڑھتا جا رہا ہے۔۔۔سعودیہ جس نے 2 سال پہلے پاکستانی PM کو سمٹ میں تقریر نہیں کرنے دی تھی آج بچھا جا رہا ہے۔۔ایران اور UAE  بھی ہماری طرف بڑھ رہے ہیں۔۔کل انڈیا نے مذاکرات کی حامی بھری آج بھاگ گیا۔۔۔انڈیا کو یہ بھاگنا دیکھ لینا کتنا مہنگا پڑے گا۔۔پاکستان UNO سے لیکر پوری دنیا کو سمجھائے گا دہشتگردی کا اسپانسر انڈیا ہے۔۔ڈیڈ لاک کا زمہ دار انڈیا ہے۔۔۔انڈیا نے U TURN یونہی نہیں لیا عمران خان کی کوئٹیہ میں انڈین دہشتگردی اور کشمیر میں ظلم و بربریت پر ہوم ورک دیکھ کر بھاگا ہے۔۔۔کیونکہ ایسا تھریٹ ایسی جرات کی توقع لالہ جی کو پچھلے 10 سال سے نہیں تھی۔


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]