محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

اج سے تقریبا 9، 10 سال پہلے جب پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی اور بین القوامی اور ملکی ماہرین پیشن گویاں کر رہے تھے کہ پاکستان ٹوٹنے والا ھے 

اس وقت جنرل حمید گل مرحوم نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت جلد ایسا وقت انے والا ھے کہ ساری دنیا پاکستان کے انگلیوں پر ناچے گی ہر ملک پاکستان سے دوستی کا خواہشمند ھوگا اور دنیا کے طاقتور ممالک پاکستان کی باتوں پر سر خم تسلیم کریں گے 

سی پیک پاکستان اور چائنہ کا شروع کردہ وہ جال تھا جو دنیا کے ممالک کو امریکی گروپ سے نکال کر اپنے گروپ میں شام کرنے کے لئے بچایا گیا تھا 

دنیا پر امریکہ کی بالادستی ختم کرنے کے لئے جو گروپ تشکل دیا گیا ھے اس میں سب سے پہلے روس نے شمولیت کا اعلان کر دیا تھا اب اہستہ اہستہ ساری دنیا نے امریکی تسلط سے ازادی حاصل کرکے پاک چائنہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنی شروع کی ھے 

سعودی عرب امریکہ کا سب سے پرانا اور مظبوط اتحادی ھے

امریکی بینک سعودی سرمائے کی وجہ سے اپنے پاوں پر کھڑے ہیں  مگر تین دن پہلے وزیراعظم  پاکستان عمران خان کی  سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی عرب نے اعلان کیا ھے کہ وہ سی پیک میں شامل ھو کر ائل سٹی بنائے گا جس کے لئے دس ارب سرمایہ کاری کا اعلان کیا

یہ اعلان پاک چائنہ کے لئے بہت بڑی کامیابی اور امریکہ کے لئے کسی ایٹم بم سے کم نہیں 

امریکہ نے پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد اپنا پرانا حربہ استعمال کرکے پاکستان کو دھمکانے ، امداد بند کرنے اور ائی ایم ایف کے زریعے دبانے کی کوشش کی مگر پاکستان نے ان کے تینوں دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھ کر مسترد کردیا

امریکی وزیرخارجہ کی امد اور اس کے بعد چائنہ وزیرخارجہ کی امد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب دنیا کے ان ممالک میں شامل ھو گیا ھے جن کی ہاں اور نا کو اھمیت دی جارہی ھے

پاکستانیوں جنرل حمید گل مرحوم کی بات سو فیصد سچ ثابت ھو گئی ھے ان شاءاللہ اپ انے والے وقت میں پاکستان کو ایک مختلف روپ میں دیکھیں گے ۔


تازہ ترین تحریروں کے لیے یہاں کلک کریں اور دلچسپ و مزیدار تحریروں سے لطف اٹھائیں


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]