اشاعتیں

اکتوبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سر سے خشکی کو ختم کرنے کے چند گھریلو جادوئی نسخے

تصویر
سر کی خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں مرد اور خواتین، دونوں مبتلا نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالوں میں خشکی کے ذرات نہایت بدنما لگتے ہیں اور انسان کی خوبصورت شخصیت پر نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں جب کہ خشکی کی وجہ سے ہونے والی خارش تمام لوگوں کے سامنے شرمندگی کا باعث بھی بنتی ہے۔ خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے مارکیٹ میں کئی طرح کی مہنگی پروڈکٹس دستیاب ہیں جن کے بنانے والے سر سے خشکی کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم خشکی کا خاتمہ تو دور کی بات، ان پروڈکٹس میں شامل کیمیکلز بالوں کےلیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کے گرنے اور بے جان ہونے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ البتہ خشکی سے متاثرہ لوگ کیمیکلز والی مہنگی پروڈکٹس استعمال کرنے کے بجائے یہ چند گھریلواور سادہ نسخے استعمال کرکے دیکھیں تو ہمیں یقین ہے کہ یہ نسخے خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ دہی خشکی کے خاتمے کےلیے دہی بہترین ہے۔ پرانے وقتوں میں خواتین خشکی کے خاتمے کےلیے دہی استعمال کرتی تھیں۔ یہ ٹوٹکا آج بھی اتنا ہی کارگر ہے جتنا پچھلے زمانے میں تھا۔ نقصان دہ کیمیکلز سے بھرپور مختلف طرح کے شیمپو استع...

وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی،

تصویر
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صنعت کاروں کو ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ کیا اور مزدوروں کے ساتھ کھانا کھایا، نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی سیاحت کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا کہ سیاحت سے آمدنی میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کو ملک بھر میں قائم کی گئی ماڈل پناہ گاہوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مسافروں کے ساتھ کھانا کھایا۔ عمران خان نے پناہ گاہوں کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنا کر اس تصور کو پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ پناہ گاہوں میں آنے والوں کو عزت دی جائے، وزیراعظم وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفرا اسٹرکچر کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے۔ وزیراعظم نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ پناہ گاہوں میں آنے والے غریب لوگوں کو عزت دیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماڈل پناہ گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنا ک...