محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]



سڈنی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے 12.4 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

پہلی دو وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے ذمہ دارارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں


پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز محمد رضوان تھے جو 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں فخر زمان بغیر کوئی سکور کیے مچل سٹارک کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

مہمان ٹیم ابھی پہلی وکٹ کے نقصان سے سنھبل نہ پائی تھی کہ دوسرے اوور میں حارث سہیل بھی چار رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ آسٹریلیوی ٹیم کی سربراہی ایرون فنچ کر رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: بابر اعظم، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض

آسٹریلیا کی ٹیم: مچل سٹارک، کین رچرڈسن، ایڈم زیمپا، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، سٹیون سمتھ، بین میکٹدرماٹ، ایشٹن ٹرنر اور ایلکس کیری

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]