محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

حکومتی کریک ڈاون کے دوران علامہ خادم حسین رضوی سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری کے بعد تحریک لبیک کی باگ ڈور ڈاکٹر شفیق امینی کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر شفیق امینی پی ایچ ڈی سکالر اورتحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کے قریبی ساتھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب میں تحریک لبیک کے اہم ذمہ دار بھی ہیں۔ علامہ خادم رضوی سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری کے بعد شفیق امینی کو تحریک لبیک کا قائم مقام امیر مقرر کیا گیا ہے۔ شفیق امینی اتوار کے روز راولپنڈی میں موجود رہے اور کارکنوں کو لیاقت باغ پہنچنے کی دعوت پر مبنی ویڈیو پیغامات بھی جاری کرتے رہے تاہم شفیق امینی سکیورٹی اداروں کو چکمہ دینے میں ناکام ہوگئے اور کارکنوں کو جمع کرکے پاور شو نہ کرسکے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام حکومت نے تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز علامہ خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے ساتھ کیا تھا۔ جس کے بعد ملک بھر میں تحریک کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکومت کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کو 30 روز کیلئے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ماندہ مرکزی قیادت بھی گرفتار یا اپنے گھروں میں نظر بند ہے۔

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]