محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

کہتے ہیں پڑھے لکھے نوجوان کسی بھی معاشرے میں ترقی کے ضامن ہوتے ہیں.

آپ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا راز تلاش کریں گے تو آپ کو اس کی ترقی کے پیچھے ضرور کسی نوجوان کا ہاتھ ملے گا

میں بطور مثال  ترکی کی حیرت انگیز ترقی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں

موجودہ صدر کے دور اقتدار سے پہلے ترکی کو یورپ کا مرد بیمار کہا جاتا تھا

چوری، ڈکیتی،قتل،کرپشن، جیسے مسائل معمولی سمجھے جاتے تھے

حتیٰ  کہ دارالحکومت  استنبول  جیسا مرکزی شہر بھی محفوظ نہیں تھا.

مگر پھر ایک نوجوان اٹھا اور دارالحکومت  کا میئر بنا

چار سالوں پہ محیط

اپنے پہلے ہی دور میں اس شہر کو وہ سارا سکون واپس دلا دیا جس کو اس شہر کے باسی گزشتہ کئ دہائیوں سے کھو چکے تھے

گو کہ بعد میں اسی (جرم) کی سزا اس نوجوان نے جیل کی سلاخوں کے پار جا کر بھگتی.

مگر تب تک وہ نوجوان عوام کے دل جیت چکا تھا،

سکون و امن کے دشمن یہ جان چکے تھے کہ اب ہمارا دور ختم اور اس نوجوان کا دور شروع ہو چکا ہے.

پھر ایسا ہی ہوا وہ نوجوان جیل سے نکلا اور وزات عظمی کی کرسی اس کی منتظر تھی 90 کی دہائی  سے شروع ہونے والا سفر آج تک جاری و ساری ہے اور وہ نوجوان اپنی جوانی سے بڑھاپے میں داخل ہو چکا ہے مگر خدمت کا جو جذبہ نوجوانی میں تھا وہی جذبہ اب بھی موجود ہے.

گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کی یونین کونسل گھنول سے ضلع کونسل کی نشیشت پہ کامیاب ہونے والے نوجوان میاں عبدالماجد بنیادی طور پہ وکالت کے پیشے سے وابسطہ ہیں

پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے عوامی خدمت کا جذبہ انہیں میدانِ سیاست میں لے آیا 

اور پھر میاں عبدالماجد نے  عوامی خدمت کا حق ادا کرتے ہوۓ وہ کام کر دیکھایا جو گزشتہ تیرہ برس میں ناممکن نظر آ رہا تھا

سال دوہزار پانچ کے تباہ کن زلزلے میں جہاں بستیوں کی بستیاں اجڑی وہاں میرے آبائی علاقے کی واحد ہسپتال بھی مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی  

بحالی کا سفر ابھی شروع ہی نہیں ہوا تھا کہ کام تعطل کا شکار ہوگیا اور اسی تعطل میں تیرہ برس بیت گے۔


مگر پھر میاں عبدالماجد کی کوششوں سے پچھترلاکھ کا فنڈ ڈسٹرک کونسل سے منظور ہوا اور عنقریب اس پر کام کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے۔

میں اپنی طرف سے اور اپنے پورے علاقے کی طرف سے میاں عبدالماجد صاحب سردار سید غلام صاحب  کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ آنے والے وقت میں عوامی خدمت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا بلخصوص ڈھیری زمان کا تباہ شدہ سکول ایک مرتبہ پھر علم کی روشنی کو پھلاتا نظر آۓ گا۔

مزید اچھی اور معلوماتی تحریریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کر کے صفحہ اول پر جائیں۔

یہاں کلک کر کے ہمارا فیس بک اکاؤنٹ فالو کیجیئے


یہ بھی پڑھیں⬇⬇

عید میلاد النبیﷺ کی 


ازدواجی زندگی کو خوبصورت بنائیں


ایک عاشق رسولﷺ کا واقعہ


میت کو غسل دینے کا طریقہ



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]