محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے عام پاکستانی کی طرح مسافر بردار جہاز میں امریکہ روانہ ھوۓ

ائیرپورٹ پر قطار میں لگے رہے مسافروں نے بھی خوب انجواۓ کیا وزیرخارجہ کے ساتھ سلفیاں بناتے رہے

مسافروں کے ساتھ ایئرپورٹ میں سلفیاں بھی بنوائی۔


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام رات 3 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے۔


ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت کریں گے جبکہ وہ واشنگٹن میں 2 دن قیام کے بعد نیویارک جائیں گے جہاں وہ 24 ستمبرسے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


وزیرخارجہ 26 ستمبر کو سارک وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور 29 ستمبرکو پاکستانی وزیرخارجہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔


دفترخارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی وزیرخارجہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے اور یہ ملاقات یکم اکتوبر کے بعد ہوگی۔


امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیرخارجہ کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی تھی۔


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اگلے ماہ 3 اکتوبر کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔


یہاں کلک کر کے ہمارا فیس بک پیج لائیک کریں


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]