محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

ریاض میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ماہرین آثار قدیمہ نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوبی علاقے الخرج کے پہاڑوں، وادی نساح، وادی ماوان، عین فرزان اور الشدیدہ قصبے پر سایہ فگن پہاڑوں کا دورہ کر کے تاریخی مقامات دریافت کئے گئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ الخرج میں پہلی بار قدیم حجری (پتھر کے) دور کے مقامات دریافت ہوئے ہیں۔ یہاں سے مٹی کے سادہ برتن کے ٹکڑے، گہرے سبز رنگ اور جڑی بوٹیوں والے سبز رنگ سے منقش برتن ملے ہیں۔ شیشے کے پوڈر سے بنائے گئے کڑوں کے ٹکڑے۔ علاوہ ازیں صابونی پتھر کے برتن بھی ملے ہیں۔


اٹھارہ ماہرین پر مشتمل ٹیم سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثار کی نگرانی میں کام کر رہی تھی۔ انہیں پانچ ہزار برس پرانی انسانی آبادی کے نشانات بھی الخرج نخلستان کے مغرب میں عین الضلع مقام پر نظر آئے۔ انہیں 56 سنٹی میٹر (تقریبا دو فٹ) لمبی تانبے کی ایک تلوار بھی ملی ہے۔


ماہرین کھدائی کے دوران پانچ ویں صدر ہجری کے پرانے مکانات اور قدیم زرعی فارم بھی دیکھنے کو ملے ہیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]