محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]

آج کل معدے کی جلن عام  کی عام شکایت ہے اور لوگ معدے کے علاج کےلیے بھاری بھاری رقوم خرچ کرتے ہیں۔

 ماہرین صحت معدے کی جلن ختم کرنے کے لیے جدید طریقہ ہائے علاج کے ساتھ جدید دیسی طریقہ علاج بھی بیان کرتے ہیں۔

ذیل میں ایسے ہی 10 دیسی نسخے بیان کیے جا رہے ہیں۔

کیلے
ٹھوس غذائی کھانے سے معدے پربوجھ بڑھتا ہے۔ اس لیے معدے کو ایسے جوسوں کی ضرورت پڑتی ہے جو نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کیلا معدے کی جلن ختم کرنے کیلے کا استعمال مفید بتایا جاتا ہے۔ ماہرین تجویز پیش کرتے ہیں کہ کھانے کے بعد کچھ کیلے ضروری کھانے چاہئیں۔ کیلے معدے کو تکلیف میں ڈالنے والے آکسائیڈ سے نجات دلاتے ہیں اور اس طرح کیلا معدے کی جلن سے نجات کا ذریعہ ہے۔

سیب
سیب کو انسانی صحت کا بنیادی جزو خیال کیا جاتا ہے۔ ٹھوس خوراک کے بعد ایک عدد سیب آپ کو معدے کی جلن سے بچا سکتا ہے۔

دودھ
معدے کی جلن کی صورت میں ماہرین تھوڑی مقدار دودھ کی تجویز کرت ہیں۔ جرمن جامعات کی تحقیق کے مطابق دودھ اور اس سے تیار کردہ اشیاء معدے کی جلن کے علاج کے لیے مفید ہوسکتی ہیں۔ ضروری ہے کہ آپ دودھ کی بوتل کو پہلے فریج میں رکھ کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔

سیب کا جوس
سیب کا جوس اور اس میں پانی ملا کر پینے سے بھی معدے کی جلن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سیب کے رس کا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر نوش کریں اور معدے کی جلن سے نجات پائیں۔

ادرک
ادرک کا جوس قدیم دور سے معدے کے امراض کے لیے مفید سمجھا جاتا رہا ہے۔ معدے کی سوزش میں بھی تازہ ادرک کا استعمال مفید ہے۔ کھانے کے دوران بھی  ادرک کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

سونف
سونف میں آکسائیڈ کی مقدار 6,9 پوائنٹ ہوتی ہے۔ اس لیے اسے معدے کے علاج کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ یہ معدے کی کارکرگی کو بہتر بناتے ہیں۔

سونف کے استعمال کے لیے مناسب ہے کہ سونپ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے انہیں گرم کرکے چبایا جائ۔

ترکاریاں اور ان کے جوس
سبزیوں کا استعمال معدے کے لیے ویسے ہی مفید ہے مگر سبزیوں کے استعمال سے قبل یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ سبزیاں بڑی آنت کی سوزش کے دوران نقصان دہ تو نہیں۔ اگر بڑی آنت میں سوزش نہیں تو ابلے ہوئے آلو یا گوبھی کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اخروٹ
اخروٹ میں چکنائی کو پگھلانے کی غیرمعمولی طاقت ہوتی ہے۔ تازے اخروٹ کا استعمال معدے کے لیے زیادہ مفید ہےاخروٹ کا استعمال نظام انہضام کو بھی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

پائن اپیل [اناناس]
اناناس بھی خوراک کو ہہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ کھانے کے فوری بعد آپ اناناس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اناناس میں  انزیم پرومیلین کی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو چکنائی کو پھگلانے اور پیٹ میں جمع ہونے والی فالتو چربی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لہسن
لہسن کو شہد میں ملا کر پینے سے بھی معدے کی جلن میں کمی جاسکتی ہے۔ لہسن معدے کو کشادہ کرنے اور میں موجود چربی کی تہہ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


پوسٹ کے بارے میں اپنی راۓ کا اظہار کریں اور اگر پسند آۓ تو فیس بک، ٹویٹر،واٹس ایپ، گوگل پر شیئر کریں، پوسٹ کا لنک کاپی کر کے اپنے تمام سوشل اکاؤنٹس پر ڈالیں، شکریہ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]