محمد اشرف راولپنڈی پاکستان

Full width home advertisement

Post Page Advertisement [Top]


وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

زلفی بخار ی نے اوورسیز پاکستانیوں کے نام پیغام میں کہا کہ بیرون ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ انتقال کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میتوں کو پاکستان لا نہ سکنے کی وجہ عالمی سطح پر ایئرپورٹس کی بندش ہے، میتوں کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے ہم سب ایک دوسرے کا سہارا بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ،سعودی عرب اور یو اے ای سے پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی کیلئے قطر ایئر لائین سے بات چیت جاری ہے، اپنی قومی ایئر لائین کو بھی بیرون ملک بھیجیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Bottom Ad [Post Page]